ETV Bharat / state

ضلع کولگام میں 48 سالہ شہری پہاڑ سے پھسل کر ہلاک - کولگام میں حادثہ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 48 سالہ شہری پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت شکیل احمد ماگرے ولد عبد الرزاق ماگرے ساکن وتلو کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

a 48 year old man dead after fell from a mountain in kulgam district
ضلع کولگام میں 48 سالہ شہری پہاڑ سے پھسل کر ہلاک
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 1:25 PM IST

ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 48 سالہ شہری پکنک کے دوران ایک پہاڑی کی چوٹی سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت شکیل احمد ماگرے ولد عبد الرزاق ماگرے ساکن وتلو کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو جائے واقعہ سے کافی مشقت کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بر آمد کیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

دریں اثناء وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں تین روز قبل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 17 سالہ نوجوان ہفتے کی صبح شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر (سکمز) میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ منی گام میں بدھ کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان ہفتے کی صبح سکمز میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت 17 سالہ جنید احمد بٹ ولد قیصر احمد بٹ ساکن وتلر کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ پولیس نے عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

واضح رہے کہ منی گام میں بدھ کے روز ایک نامعلوم گاڑی نے جنید احمد بٹ کو زور دار ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کو علاج و معالجے کے لیے سکمز سری نگر منتقل کیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.