کولگام: ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ارشاد احمد گذشتہ ڈیڑھ برس سے سائیکل پر مختلف شہروں اور ہمسایہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں۔ ارشاد 'گو گرین' (Go Green) کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ ارشاد گزشتہ روز لداخ سے کشمیر وارد ہوئے اور جموں کے راستہ سے میانمار کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Kerala Man with Mission
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ارشاد نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ نیپال کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ عوام سے قدرتی وسائل کی قدر کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ کیرالہ، کلکتہ سے ہوتے ہوئے نیپال اور وہاں سے دہلی، منالی کے راستہ سے لداخ پہنچے جہاں سے وہ کشمیر وارد ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جموں کے راستہ سے بھوٹان اور میانمار پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ لوگوں سے سائکل کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دینے کی تلقین کر رہے ہیں۔ 24 year old Irshad from Kerala on Mission Go Green
وادی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد نے کہا: ’’کشمیر کے لوگ انتہائی زیادہ مہمان نواز ہیں۔ وادی کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے لہذا یہاں کے باشندوں کو اس قدرتی نعمت کے تحفظ کے لیے زیادہ فکر کرنے کی سعی کرنی چاہئے۔‘‘ Kerala Man India tour on Bicycle
- مزید پڑھیں: مخصوص آٹو رکشا کے ذریعے 26 ریاستوں کی سیر