ETV Bharat / state

Road Accident In Kulgam کولگام سڑک حادثہ میں تمام سیاحوں کی حالت مستحکم

author img

By

Published : May 6, 2023, 6:37 PM IST

Updated : May 6, 2023, 8:39 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کھڈونی علاقے میں ہفتہ کو سیاحوں سے بھری ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں ڈرائیور سمیت تیرہ سیاح زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج جی ایم سی اننت ناگ میں چل رہا ہے۔

12-tourists-among-13-injured-in-road-accident-in-kulgam
کولگام میں 12 سیاح سڑک حادثہ میں زخمی
کولگام سڑک حادثہ میں 14 سیاحوں کی حالت مستحکم

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈوانی علاقے میں ہفتہ کے روز ایک سیاح سے بھری گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں ایک درجن کے قریب سیاح اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

دراصل ہفتہ کے روز سیاح سے بھرا ایک میٹڈار زیر نمبر JK21B 0916 جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جوں ہی کھڈونی کے مقام پر پہنچ گیا، تو تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی،جس دوران گاڑی پلٹ کر حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثہ میں ڈرائیور سمیت 13 سیاح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ گلزار احمد نے زخمیوں کی حالت دیکھنے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام چودہ زخمی سیاحوں کا علاج و معالجہ چل رہا ہے، اور ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طبی جانچ کے بعد زخمیوں کو ڈسچارج کیا جائے گا۔زخمی سیاحوں کی شناخت 9 سالہ اریدہ تین سالہ نیلم 42 سالہ شہیہ،34 سالہ پنکی، 62 سالہ نانا سائب، 40 سالہ ہرشیت اٹیل، 38 سالہ منجولے، 68 سالہ دماندر ، 31 سالہ روہری،60 سالہ کونڈی دھومر،11 سالہ بکتی، 9 سالہ ملہا میریش کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accidents in JK جموں کشمیر میں بارہ برسوں میں سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

Last Updated : May 6, 2023, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.