ETV Bharat / state

Person missing: کشتواڑ ضلع کے رہنے والے وکرم ایک ہفتے سے لاپتہ - کشتواڑ کے رہنے والے وکرم ایک ہفتہ سے غائب

وکرم کے ماں باپ نے اس تعلق سے کشتواڑ پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کی زیر نگرانی میں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے پوتی ناگ پل اور دریا کے کنارے اور آس پاس تلاش شروع کر دی ہے۔

نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ
نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 6:49 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کلید علاقہ کے رہنے والے وکرم سنگھ ولد چمن لال ساکن کلید کشتواڑ گذشتہ ایک ہفتہ سے لا پتہ ہیں۔ اس سلسلے میں وکرم کے ماں باپ نے کشتواڑ پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ
نوجوان گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ

ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کی زیر نگرانی میں پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے پوتی ناگ پل کے ارد گرد اور دریا کے کنارے اور آس پاس تلاشی شروع کر دی ہے اور اس کے علاوہ دریا میں بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پانی ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے غوطہ خور دریا میں نہیں جا پا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: لاپتہ نوجوان کا عسکریت پسند صف میں شامل ہونے کا اعلان

ایس ایس پی کشتواڑ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کشتواڑ کی عوام سے اپیل کیا کہ وکرم کو تلاش کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ وکرم کو تلاش کرنے والے یا پھر اس کی جانکاری دینے والوں کو انعامات سے نوازے جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.