کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کے ساتھ کشتواڑ میں بھی لاک ڈاؤن مکمل طور پر ہے لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ کشتواڑ میں لاک ڈاؤن کے دوران شکاریوں نے جنگلی جانواروں کا جینا حرام کیا ہے۔
![کشتواڑ: جنگلی جانوروں کا شکارعروج پر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/img-20200426-wa0005_2804newsroom_1588046640_257.jpg)
جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والوں کی تصویر ذرایع نے ای ٹٰی وی بھارت کے نمایندہ کو بھیجی اور نمایندہ نے اُسی وقت ایس ایس پی کشتواڑ کواس کی جانکاری دی۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے اسی وقت ایس ڈی پی او اٹھولی کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
![کشتواڑ: جنگلی جانوروں کا شکارعروج پر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/img-20200426-wa0002_2804newsroom_1588046640_105.jpg)
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کشتواڑ ڈاکٹر عامر حسین نے کہا کہ ''افسوس کی بات ہے کہ جنگلی جانوروں کو شکاری لوگ اس طرح سے نایاب کر رہے ہیں، لیکن شکاریوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس سے آیندہ جنگلی جانوروں کا شکار کوئی بھی نہ کر سکے'' ۔
کشتواڑ پولیس ابھی تک شکاریوں کو پکڑنے میں ناکام ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 'شکاریوں کو بہت جلد پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی '۔