ETV Bharat / state

انجول میں پانی ندارد، عوام پریشان - water crises in gawadi

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ موجودہ سرپنچ نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکمہ کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا لیکن محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔

انجول میں پانی نایاب، عوام پریشان
انجول میں پانی نایاب، عوام پریشان
author img

By

Published : May 9, 2021, 11:40 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچایت انجول کے گواڑی گاؤں کے ہری جن بستی میں آج بھی لوگوں کو ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بھی ہم لوگوں کو پانی کی سپلائی نہیں دی گئی ہے۔

انجول میں پانی نایاب، عوام پریشان

پانی سپلائی نہ ہونے سے لوگوں کو دو کلو میٹر دور جا کر پانی لانا پڑ رہا ہے جو کہ موجودہ دور میں کسی سزا سے کم نہیں ہے۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ موجودہ سرپنچ نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکمہ کو پانی کی قلت سے آگاہ کیا لیکن محکمہ جل شکتی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔

مقامی شخص روی کمار نے کہا کہ ہری جن بستی کے قریب ایک چشمہ بھی ہے پر اس میں پانی بہت کم ہے لوگوں کو قطار میں کھڑا رہ کر پانی کی ایک بالٹی ملتی ہے۔

ایک اور مقامی شخص محمد شبیر نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے پانی کی بہت قلت ہے اور انہیں کئی کلو میٹر دور چل کر پانی لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا مذکورہ گاؤں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انجول گواڑی کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ پینے کا پانی لوگوں کو فراہم کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.