ETV Bharat / state

Urs Hazrat Shah Farid-ud-Din Baghdadi: شاہ فرالدین بغدادیؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ انعقاد - شاہ فرالدین بغدادیؒ کا عرس

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حضرت شاہ محمد فریدالدین بغدادیؒ کا عرس بڑی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے دربار میں حاضری دی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ farid ud din baghdadi Urs celebrated in kishtwar

شاہ فرالدین بغدادیؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ انعقاد

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:36 AM IST

کشتواڑ: ہر سال کی طرح امسال بھی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں شاہ فرالدین بغدادیؒ کا 344واں سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ ہر سال یہ عرس 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ملک کے کونے کونے سے تشریف لاتے ہیں اور یہاں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ urs of shah farid ud din baghdadi celebrated in kishtwar

شاہ فرالدین بغدادیؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ انعقاد

جہاں گزشتہ سال کورونا وائرس کے سبب باہر سے آئے لوگوں کی تعداد کم رہی وہی امسال نہ صرف خطہ چناب بلکہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے لوگوں نے دربار پر حاضری دی۔ جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب شاہ فرالدین بغدادیؒ کے آستان عالیہ پر انجام دی گئی جہاں درودازکار کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا اور شاہ فرالدین کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔

مقررین نے بتایا کہ 'شاہ فرالدین بھائی چارے کی مثال مانے جاتے تھے جنھوں نے اس علاقے میں دین کو پھیلایا جہاں گزشتہ روز سے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد زیارت کا رخ کررہی تھی۔ مجلس کے دوران نعت خوانی و تلاوت کی گئی جو نماز فجر تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Urs of Hazrat Mir Syed Hussain Andrabi: دو برس بعد حضرت میر سعید حسین اندرابی کا عرس پاک کا اہمتام

ضلع میں عرس کے موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات منعقد کیے گئے تھے اور جگہ جگہ پولیس و پیراملڑری فورس کے اہلکار تعینات کئے گئے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے دربار میں حاضری دی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.