پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ٹریفک پولیس Traffic Police Kishtwar نے بندرابن علاقے میں ناکہ قائم کرکے کشتواڑ سے اندروال جا رہی متعدد گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے۔
ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بغیر کاغذات گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں پر جرمانہ Traffic Violators Fined عائد کیا۔
کشتواڑ ٹریفک پولیس نے 28ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جن میں 24 کمپائونڈ چالان اور 4 کورٹ چالان شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی سختی سے تلقین کی وہیں انہوں نے عوام الناس سے بھی اوور لوڈ گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
- مزید پڑھیں: کشتواڑ: ٹریفک کنٹرول کے لیے ناکے لگائے گئے
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین ڈرائیوروں سمیت راہگیروں کی حفاظت کے لیے وضع کیے جاتے ہیں اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے۔