ETV Bharat / state

Three OGWs Slapped with PSA: کشتواڑ میں تین عسکری معاونین پر پی ایس اے عائد - کشتواڑ عسکریت پسندی

وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیز نے تین عسکری معاونین پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

Three OGWs Slapped with PSA: کشتواڑ میں تین عسکری معاونین پر پی ایس اے عائد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 7:56 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سرگرم عسکریت پسندوں اور ان کے معاوسنین، سہولت کاروں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے تین معاونین پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے تینوں کو جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے تین عسکری معاونین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’تینوں کو گرچہ ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن وہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے میں ملوث پائے گئے، لہذا انہیں پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا۔‘‘

پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت توصیف نبی، ریاض احمد اور ظہور احمد کمال کے طور پر کی ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ’’ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔‘‘ یاد رہے کہ پولیس سمیت فوج کی جانب سے بھی عسکریت پسندی، علیحدگی پسند سوچ کے حامل افراد خاص کر طور پر عسکریت پسندوں سے ہمدردی رکھنے والے اور انہیں لاجیسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں برس جموں و کشمیر کے طول ارض خاص کر وادی میں درجنوں افراد کو عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں کئی افراد (او جی ڈبلیوز) پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Kokernag Encounter: کوکرناگ انکاؤنٹر، تیسری طویل ترین عسکری مخالف کارروائی

ادھر، پیر کو گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامیہ نے کشمیری صحافی ماجد حیدری - جنہیں چند روز قبل مجرمانہ اور دیگر منسلک مقدمات کے الزامات میں گرفتار کیا تھا - پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.