ETV Bharat / state

House Collapse In Kishtwar کشتواڑ میں مکان گرنے سے تین بھائیوں کی موت، ماں بیٹی زخمی - کشتواڑ میں مکان منہدم

ضلع کشتواڑ کے ناگسینی بلاک کے اجنہ علاقے میں کچا مکان گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں بھائی ہیں اور پیدائش سے نابینا ہیں۔ Brothers Died In House Collapse In Kishtwar

کشتواڑ میں مکان گرنے سے تین بھائیوں کی موت، ماں بیٹی زخمی

author img

By

Published : May 27, 2023, 12:57 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ناگسینی بلاک میں دوران شب شدید بارشوں کے نتیجے میں رہائشی مکان منہدم ہونے سے 3 نابینا بھائیوں کی موت جبکہ ان کی ماں اور بہن کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے ناگسینی بلاک کے اجنہ علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب پونے بارہ بجے ایک کان گر آیا جس کے نتیجے میں تین نابینا بھائیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ماں بیٹی کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں یہ مکان منہدم ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں بھائیوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ ماں بیٹی جو دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی تھیں کو بھی زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

متوفین کی شناخت 32 سالہ رویندر کمار، 30 سالہ راجیش کمار اور 28 سالہ ساجن کمار کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس اور سول انتظامیہ کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔ بتادیں کہ قبل ازیں اسی ضلع کے کیشون جنگلاتی علاقے میں 2 مئی کو عارضی خیمے پر درخت گر آنے سے بکروال کنبے کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کشتواڑ شہر سے 50 کلومیٹر دور کیشوان کے جنگلاتی علاقے کے بھلنا علاقے میں ایک درخت خانہ بدوش کے خیمہ پر گر گیا جس کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Four people were killed in Kishtwar کشتواڑ میں خانہ بدوش کنبے کے خیمہ پر درخت گرنے سے چار افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.