ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما سے ملاقات کاخاص مقصد یہ تھا کہ مچیل کے لیے محکمہ پی ایم جی ایس وائی ( پردھان منتری گرام سڑک یوجنا) گذشتہ 13 برسوں سے کام کر رہے ہیں اور ابھی تک کل 13 کلو میٹر سڑک کا کام مکمل ہوا ہے، جبکہ 45 کلو میٹر طویل سڑک ابھی بنانی ہے۔ محکمہ سست روی سے کام کر رہاہے، جس سے علاقہ کے لوگ دن بہ دن پریشان ہوتے جا رہے ہیں۔
اس دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے مطالبہ کیا کہ' سڑک کے کام میں تییزی لانےپر زور دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد سڑک کا کام مکمل کرایا جائے گا اور لوگوں کو سڑک کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری: رپورٹ
سرپنچ نے مزید کہا کہ' کشتواڑ کے مچیل میں ماتا چنڈی کا دربار ہے اور پورے ملک سے اس دربار میں لوگ درشن کے لیے آتے ہیں، پھر بھی اس علاقہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کوکہا کہ' اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر کا گھیراؤ کریں گے ان کے سامنے اپنی فریاد رکھیں گے۔