کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے چھاترو علاقہ میں فوج کی جانب سے ’چناب ویلی کراس کنٹری ریس‘ کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ کراس کنٹری ریس میں مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے شرکت کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہیں اساتذہ سمیت مقامی باشندوں نے دوڑ میں شامل طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ Students Participate in Chenab Valley Cross Country Race
کالج طلبہ کے لیے آٹھ کلو میٹر جبکہ اسکولی طلبہ کے لئے پانچ وہیں سابق فوجیوں کے لیے تین کلو میٹر دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ ریس میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ و طالبات، سابق فوجی اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایک ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو اور کمانڈنگ آفیسر 11راشٹریہ رائفلز بھی پروگرام میں موجود رہے۔ 11 RR organized Race in Kishtwar
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے اپنے خطاب میں فوج کی سراہنا کرتاے ہوئے نوجوانوں سے اس طرح کے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے طلبہ خصوصاً نوجوانوں سے سماج و ملک مخالف سرگرمیوں سے دور رہنے اور پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی اپیل کی۔ Army organized Race in Kishtwar