ETV Bharat / state

کشتواڑ میں آوراہ کتوں کی ہڑبونگ

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 4:14 PM IST

مقامی شخص اجے شان کا کہنا ہے کہ کشتواڑ میں بچوں اور خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے کیونکہ جگہ جگہ کتوں کی ٹولیاں ڈھیرہ جمائے ہوئے ہیں۔

کشتواڑ میں آوراہ کتوں کی ہڑبونگ
کشتواڑ میں آوراہ کتوں کی ہڑبونگ

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کلید زلنہ علاقہ میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے متعدد مقامات آوارہ کتوں کے مسکن بنے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے اس تعلق سے ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا ہے لیکن تاحال انتطامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کتوں کی ہڑبونگ کے سبب لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

کشتواڑ میں آوراہ کتوں کی ہڑبونگ

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت اگر کوئی ایمرجنسی ہوتی ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ پیدل جانا پڑجائے تو کتوں کی ٹولی لوگوں کا پیچھا کرتی ہے جس کے باعث متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی شخص اجے شان کا کہنا ہے کہ کشتواڑ میں بچوں اور خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ کتوں کی ٹولیاں ڈھیرہ جمائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آوراہ کتوں کی موجودگی عوام کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے آوارہ کتوں کی بڑی تعداد نظر آ رہی ہیں جو لوگوں کو دیکھتے ہی حملہ کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کا مداوا کیا جائے، تاکہ لوگوں کو خوف و دہشت سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.