جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دیوالی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔
دیوالی تہوار کے موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے کشتواڑ کے عوام کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے حساس مقامات پر پٹاخے جلانے سے احتیاط کرنے اور اپنے اطراف میں موجود بزرگوں و بچوں کا خیال کرنے کا مشورہ دیا۔
ایس ایس پی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ آپسی بھائی چارہ کو بنائے رکھیں، تمام طبقہ کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر تہوار منائیں اور خوشیاں باٹیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز پورے کشتواڑ میں ہائی الرٹ پر ہیں اور تمام چوکی افسران سمیت ایس ایچ اور پی سی آر کے نمبر سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری کیے گئے ہیں۔ اگر کسی بھی طرح کی واردات یا مسائل سامنے آتے ہیں تو پولیس کو ضرور رابطہ کریں، آپ کا مسئلہ اسی وقت حل کیا جائے گا۔