ETV Bharat / state

Saroori Lashed Out BJP: سروڑی نے ترقی سے عدم توجہی پر ایل جی انتظامیہ کی تنقید کی

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 7:56 PM IST

کشتواڑ کے مڑواہ واڑون تا پاڈر میں موسلا دھار بارش کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس بارش میں جن لوگوں کا بھی نقصان ہوا انہیں معاوضہ دیا جائے۔ Saroori Lashed Out BJP

سروڑی نے ترقی میں عدم توجہی پر ایل جی انتظامیہ پر تنقید کی

کشتواڑ: جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مڑواہ واڑون تا پاڈر میں موسلا دھار بارش کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے لوگوں کو فون پر رابطہ کر کے تمام پریشانیوں کو غور سے سنا اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ علاقہ کی تمام پریشانی کو ضلع انتظامیہ تا جموں کشمیر انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔Saroori Lashed Out BJP

سروڑی نے مچیل ماتا یاترا کو لیکر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاڈر کے کنڈیل میں ایک سال قبل پل دریائے چناب میں بہہ گیا تھا، لیکن ایک سال تک ضلع انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھتی رہی، جب کہ پورے ملک کو معلوم ہے کہ مچیل ماتا کی یاترا پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ درشن کے لیے آتے ہیں۔ اس کے باوجود کنڈیل پل پر کوئی کام شروع نہیں کیا گیا جب کہ یاترا شروع ہونے پر ہی پل کا کام شروع کیا گیا جو کہ ابھی بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

سروڑی نے مزید کہا کہ کنڈیل پل کو لیکر ڈپٹی کمشنر سے فون پر رابطہ کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بتایا کہ آج بارش کی وجہ سے کام نہیں کر پائے۔ پل کو ایک یا دو دن میں مکمل کیا جائے گا۔ سروڑی نے مڑواہ واڑون میں بارش کے نقصانات کو لیکر بھی مطالبہ کیا کہ علاقہ میں ایک ٹیم بھیجی جائے جو لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

G M Saroori On Kishtwar Accident: کشتواڑ سڑک حادثہ میں ہلاکتوں پر غلام محمد سروڑی نے کیا افسوس کا اظہار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.