کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر، ساجد مصطفیٰ، کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیمز کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے محکمہ کی جانب سے آگاہی کیمپس کے ساتھ ساتھ مختلف ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لاکر لوگوں تک ان اسکیموں کو پہنچانے کی پوری سعی کی جا رہی ہے۔ Rendezvous with CHO Kishtwar
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہارٹیکلچر آفیسر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے اب تک ضلع کے کئی کسانوں، باغ مالکان کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بہبود، انہیں مختلف اسکیموں کے تحت فوائد پہچانے کی غرض سے امسال محکمہ نے ضلع میں کروڑوں روپے تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی کیمپس کے ساتھ ساتھ کسانوں کو جدید سائنسی تحقیقات سے روشناس کرانے کے لیے محکمہ کی جانب سے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں مدعو کیے گئے ماہرین، کسانوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ وہیں ان کیمپس میں مختلف اسکیموں اور ان سے استفادہ کے طریقے بھی بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیتی باڑی، باغبانی اور پیکیجنگ کے لئے درکار ٹریکٹرز، موٹر اور دیگر مشینوں کے لیے پچاس فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔Kishtwar Horticulture
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کسانوں کو بیدار کیا گیا