کشتواڑ : ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کی زیر نگرانی میں آج ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ نے کشتواڑ کے سروڑ جوالا پور گاؤں میں عوامی دربار کا انعقاد کیا۔
اس دوران علاقہ کے سرپنچ، پنچ اور مقامی افراد موجود رہے۔ اس دوران لوگوں کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی نے ڈرگس سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ وہیں ایڈیشنل ایس پی نے لوگوں کی تمام مطالبات کو نوٹ کر کے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرایا جائے گا۔
اس دوران مقامی سرپنچ سمیت مقامی لوگوں نے ایڈیشنل ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ کے دور دراز و پچھڑا علاقہ میں عوامی دربار منعقد کیا، ہمارے مسائل سنے گئے، ہم اس کے لئے ایڈیشنل ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
وہیں پروگرام کے دوران چوکی انچارج انسپکٹر نصیر احمد، انسپکٹر دلراج سنگھ اور پی ایس آئی موئن خان بھی موجود رہے۔