ETV Bharat / state

Police Rescues Punjabi Tourists پولیس نے کشتواڑ کے سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو افراد کو بچا لیا - برف میں پھنسے پنجابی سیاح

جموں و کشمیر پولیس نے سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو سیاحوں کو ریسکیو کرکے بچایا ہے۔ دونون سیاح بہ صحیح سلامت ہیں اور دونوں کو کشتواڑ پولیس کی بروقت کارروائی سے بچایا گیا۔

Etv Bharatpolice-rescue-two-punjab-residents-stranded-in-sinthan-top
پولیس نے کشتواڑ کے سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو افراد کو بچا لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 3:55 PM IST

کشتواڑ: پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو سیاحوں کو نکال کر بچا لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس کو جمعرات کی شام پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی کال موصول ہوئی جو اننت ناگ سے کشتواڑ کی طرف جانے کے دوران سنتھن ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے درماندہ ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کال موصول ہوتے ہی ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال کی ہدایت پر آپریشن شروع کر دیا گیا اور اس دوران پیوش وج اور محمد شریف نامی دونوں درماندہ سیاحوں کو بچا لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہ صحیح سلامت ہیں اور انہوں نے کشتواڑ پولیس کی بر وقت کارروائی کی سراہنا کی۔پولیس نے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام رہائشیوں اور سیاحوں سے دور افتادہ اور اونچائی والے علاقوں کا سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی دوبارہ تاکید کی ہے۔

مزید پڑھیں:

سنتھن-کشتواڑ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

واضح رہے کہ برفباری کے سبب اننت ناگ کشتواڑ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ شہراوں کو ٹریفک کی آواجاہی کے لئے مسدود کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مذکورہ شاہراوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا کہ دونوں شاہراوں کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے معطل کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ہو۔ایس ڈی ایم کوکرناگ کی طرف جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری اور بدلتے ہوئے موسمی صورتحال کے پیش نظر سنتھن – کشتواڑ اور مرگن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر موسم سازگار ہونے اور برف ہٹانے تک ٹریفک معطل رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.