جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محکمۂ جنگلات کی جانب سے لاکھوں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹھکرائی فاریسٹ رینج Forest Range Thakraie کے سمبول میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ چناب سرکل کے کنزرویٹر ڈاکٹر جتیندر کمار Conservator Of Chenab Circle Dr Jatinder Kumar نے ٹھکرائی فاریسٹ رینج کا دورہ کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا۔ دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار تا رینج آفیسر ٹھکرائی قیول کرشن سمیت دیگر افسران موجود رہے۔
سمبول گاؤ کے سرپنچ، پنچ اور مقامی لوگوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران شجر کاری Plantation Drive کے ساتھ ساتھ ٹریک روٹ کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ یہ ٹریک روٹ کشتواڑ Track Route Kishtwar کے دور دراز علاقہ جات میں سیلانی کے لیے محکمۂ جنگلات نے شروع کیا ہے۔ وہیں اس موقع پر چناب سرکل کے کنزرویٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشتواڑ کے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجر کاری مہم Plantation Drive In Kishtwar میں پیش پیش رہیں، تاکہ کشتواڑ کے لوگوں کو تازہ ماحول میسر ہو سکے اور لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔