کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بلاک ناگسینی نامی علاقہ میں زیر تعمیر کواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے ڈیم سائٹ پر مقامی باشندے گزشتہ چار روز سے سراپا احتجاج ہیں، مقامی لوگوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے ہم اپنے تمام وسائل سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم زمین کے جس حصہ پر کھیتی باڑی کر تے تھے اس زمین کے علاوہ ہم نے مویشیوں کے لئے مختص کردہ چراگاہیں،رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ دیگر رقبہ بھی کھویا ہے، لیکن ہمیں اس پروجیکٹ میں بحیثیت مزدور بھی نہیں لے رہے ہیں۔ People's protest against Quad Hydroelectric Power Project
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم سائٹ پر بلاسٹنگ کی وجہ سے ہمارے رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، ہمارا کھانا بھی دھول سے بھر جاتا ہے، پینے کا پانی بھی اس سے مستثنی نہیں ہے ،اس کے علاوہ دن بدن ہمارے مکانات کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے، لیکن پروجیکٹ انتظامیہ پر بار بار گزارشات کرنے کے باوجود بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں چار دنوں سے ہم دھرنے پر بیٹھے ہیں۔Kwar Hydroelectric Project
انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ انتظامیہ پروجیکٹ متاثرہ کنبوں کی دشواریوں کو جانتے ہوئے بھی ٹس سے مس نہیں ہے،انہوں نے پروجیکٹ انتظایہ پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ کچھ سیاسی جماعتوں اور مقامی رہنماؤں کے اشارے پر کام رہے ہیں۔ انہوں نے پروجیکٹ انتظامیہ سے اپنے رویہ اور برتاؤ کو بدلنے کی اپیل کی ہے،اس کے علاوہ کشتواڑ کے بےروزگار نوجوانوں کے ملازمت دینے کے علاوہ پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کے مسائل کو بغور سننے و حل کرنے کی اپیل کی ہے۔