مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سڑکوں پر گندگی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔ دراصل کشتواڑ کے ہڈیال علاقہ میں کشتواڑ ویلی پبلک سکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر سے اسکولی طلباء کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وہیں اس معاملے پر اسکول کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ محکمہ میونسپلٹی کو بار بار آگاہ کیا گیا ہے لیکن پھر بھی میونسپلٹی اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ جس کے چلتے اسکولی طلباء اور راہ گیر سخت پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور: عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو افراد ہلاک
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ تا ایگزیکٹو آفیسر میونسپلٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کشتواڑ ویلی پبلک سکول کے سامنے سے گندگی کو ہٹایا جائے، جس سے اسکولی طلباء کو بیماریوں میں ملوث نہ ہونا پڑے۔