ETV Bharat / state

کشتواڑ: ڈرینیج کے گندہ پانی سے کئی گھر متاثر

جموں و کشمیر کے قصبہ کشتواڑ کے ایک کلو میٹر کی دوری پر پنڈت گام واقعہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گاؤں کے ڈرینیج سسٹم کو درست کیا جائے۔ لوگوں کہ کہنا ہے کہ ڈرینیج خراب ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں گندہ پانی بھر رہا ہے۔

ڈرینیج کا گندہ پانی گھروں میں جا رہا ہے
ڈرینیج کا گندہ پانی گھروں میں جا رہا ہے
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:01 PM IST

مقامی شخص روشن لال نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مرکزی حکومت ایک طرف سوچھ بھارت ابھیان کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے دوسری جانب یہاں لوگوں کے گھروں میں گندہ پانی جا رہا ہے۔

ڈرینیج کا گندہ پانی گھروں میں جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ سواچھ بھارت سکیم کے تحت شہر اور گاؤں کو صاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت جموں کشمیر کی سرکار نے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کیے پر نتیجہ صفر نکلا۔

پنڈت گام کے وارڈ نمبر آٹھ کے ممبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ہزاروں دفعہ درخواست دی گئی کہ علاقہ میں ڈرینیج سسٹم، ڈرینیوں میں پینے کی پایپ لائن،گندگی کے ڈھیر، بجلی کے کھمبے مکانوں کے ساتھ ان کی مرمت کی جائے لیکن ضلع انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

پنڈت گام تا کلید کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے جس سے وہاں کے لوگ چین سے رہ سکیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.