کشتواڑ: جموں و کشمیر ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقہ میں پینے کے صاف پانی سے لوگ محروم ہیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی میل تک کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ جہاں محکمہ جل شکتی ایگزن کا دفتر ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو پانی کی قلعت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
پی ڈی پی کے یوتھ صدر کشتواڑ واصل ڈولوال نے پریس بیان میں بتایا کہ ہڈیال گاؤں میں پانی کی قلت کے بارے میں ہزاروں مرتبہ محکمہ جل شکتی کے ایگزیکیٹیو آفیسر کشتواڑ کو نوٹس میں لایا گیا پر محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہوتا ۔ ڈولوال نے مزید کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ کشتواڑ میں بھی نوراتری کا تہوار اور ماہ رمضان کا مقدس تہوار چل رہا ہے پر اس کے باوجود لوگوں کو پانی کی سپلائی کو لے کر پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: EX PDP MLC Joins BJP: سریندر چودھری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی
پی ڈی پی پارٹی کے ضلع یوتھ صدر واصل ڈولوال نے ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان کے مہینہ پر لوگوں کو پانی سپلاءی کے ساتھ ساتھ سبزی کی قیمت پر بہتری لائی جائے جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔