ETV Bharat / state

ARTO Kishtwar on Road Accidents: 'اوور لوڈنگ ٹریف حادثات کی بڑی وجہ'

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 3:44 PM IST

اے آر ٹی او کشتواڑ نے اوور لوڈنگ کو سڑک حادثات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’آج کے تیز رفتار دور میں مسافرین بھی اگلی گاڑی کا انتظار کرنے کے بجائے وقت بچانے کے چکر میں اوور لوڈ گاڑی میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں، جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔‘‘ARTO Kishtwar on Road Accidents

ARTO Kishtwar on Overloading
ARTO Kishtwar on Overloading

کشتواڑ: ’’ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری اور قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کے بغیر ٹریفک حادثات کو کم کرنا انتہائی مشکل ہے۔‘‘ ARTO Kishtwar on Overloading ان باتوں کا اظہار پہاڑی ضلع کشتواڑ ے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، رمیش سموترا، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

اے آر ٹی او، کشتواڑ رمیش سموترا کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

گزشتہ روز پہاڑی ضلع میں ایک دولدوز سڑک حادثے کے دوران فوت ہوئے آٹھ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ Overloading in Kishtwarای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے اوور لوڈنگ کو سڑک حادثات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تیز رفتار دور میں مسافرین بھی اگلی گاڑی کا انتظار کرنے کے بجائے وقت بچانے کے چکر میں اوور لوڈ گاڑی میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں، جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

اے آر ٹی او نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، حتی کہ بعض گاڑیاں سیز بھی کی جاتی ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ جرمانہ عائد کیے جانے کے باوجود اوور لوڈنگ میں کمی واقع کیوں نہیں آ رہی ہے؟ اے آر ٹی او نے کہا: ’’اوور لوڈنگ میں ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ مسافرین بھی قصوروار ہیں۔ محض چند منٹ بچانے کے چکر میں لوگ اکثر اوو لوڈ گاڑیوں میں ہی سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔‘‘Overloading Major Reason for Road Accidents

واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں منگل کو ایک ٹا ٹا سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 مسافروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ حادثہ میں 3 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ Kishtwar Accidentمنگل کی سہ پہر کو کشتواڑ کے بوندا چھاترو علاقے میں پیش آئے اس حادثہ میں ٹاٹا سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK17-9117 میں گنجائش سے کہیں زیادہ 12افراد سوار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.