ETV Bharat / state

Kishtwar Accident کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی - ٹریفک قوانین کی پاسداری

کشتواڑ ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر یودھویر سنگھ نے کہا کہ سڑک حادثات کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

Etv Bharat
کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 7:26 PM IST

کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی

کشتواڑ: سرحدی ضلع کشتواڑ سے پاڈر جا رہی کرویزر زیر نمبر JK17.6612 جو کہ کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دور کواڑ علاقہ میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں کمسن لڑکی موقع پر ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہے۔متوفی کی شناخت 13 سالہ نندیا دیوی کے بطور ہوئی ہے۔

اس حادثات کی خبر سنتے ہی کشتواڑ پولیس موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کرایا ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یودھویر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ لوگوں کو آج ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی حالات میں ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک کمسن لڑکی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ بیٹھی تھی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔

میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتار گاڑی میں چڑنے سے گریز کریں اور جو بھی ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا ہے ،یا نشہ کی حالات میں گاڑی چلاتا ہے، ان کے خلاف نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو بیدار ہونے کی ضرروت ہے، اور جو بھی ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرے گا ، ان کے خلاف یک جٹ ہوکے قانونی کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.