ETV Bharat / state

NIA Raid In Kishtwar کشتواڑ میں عسکریت پسند کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ

این آئی اے نے ضلع کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی حمایت اور فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حزب المجاہدین ریاض کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ٹیم نے مکینوں سے پوچھ تاچھ کی۔

NIA, J&K Police Raid Home Of Hizb Militant In Kishtwar
کشتواڑ میں عسکریت پسند کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 10:39 PM IST

جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعے کے روز کشتواڑ میں حزب جنگجو کے گھر پر چھاپہ ڈالا۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حزب المجاہدین کے عسکریت پسند ریاض کے گھر پر چھاپہ مارا۔معلوم ہوا ہے کہ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کشتواڑ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کشتواڑ ضلع کے مروہ علاقے میں چھاپہ ماری کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ چھاپہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام )ایکٹ کے تحت ڈالا گیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مختلف حریت پسند رہنماؤں کی املاک کو بھی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں منسلک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.