ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested کشتواڑ میں عسکریت پسند معاون گرفتار - ای ٹی وی اردو نیوز

سکیورٹی فروسز نے کشتواڑ میں حزب معاون کو دستی بم سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار معاون کی شناخت محمد یوسف چوہان کے بطور ہوئی ہے۔

militant-associate-arrested-in-kishtwar
کشتواڑ میں عسکریت پسند معاون گرفتار
author img

By

Published : May 26, 2023, 9:28 PM IST

Updated : May 26, 2023, 10:49 PM IST

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند معاون کو دستی بم کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران حزب سے وابستہ مددگار کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسند معاون کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے ۔پولیس ذرائع نے ملیٹینٹ معاون کی شناخت محمد یوسف چوہان کے بطور کی ہے۔ان کے مطابق گرفتار بالائی ورکر حزب کمانڈر جہانگیر سروڑی کا قریبی ساتھی ہے اور مسلسل اس کے رابطے میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

مزید پڑھیں: OGWs Arrested in Sopore سوپور میں دو او جی ڈبیلو گرفتار، پولیس

واضح اس ماہ میں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت قیصر منظور میر ولد منظور احمد میر اور مظفر مجید میر ولد عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : May 26, 2023, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.