کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے نیشنل کانفرنس لیڈر پیارے لال شرما نے کہا کہ ''مرکزی سرکار کی طرف سے جو غریب و مزدور طبقہ کے لیے سو دن کا روزگار ایم جی نریگا سکیم واگزار کی ہے اور اس سکیم کے تحت عام و غریب لوگوں کو کافی فائدہ بھی ہوا اور دور دراز علاقہ جات یعنی کی گاؤں گاؤں میں ترقی ہوئی۔ لیکن سو دن کا روزگار یعنی کی جاب کارڈ ہولڈروں نے اپنا خون پسینے اور محنت سے کام کیا ہے لیکن لوگوں کو ابھی تک پیسے واگذار نہیں ہوئے ہیں ۔''
انہوں نے کہا کہ ''مرکزی سرکار نے کروڑوں روپے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ کے آر ڈی ڈی محکمہ کو دیے پر افسوس اس بات کا ہے کہ اندروال کے بلاک ٹھاکرائی کے جاب کارڈ ہولڈروں کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے بلاک ٹھاکرائی کے لوگ دن بدن پریشان ہیں ۔''
شرما نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ تا جموں کشمیر انتظامیہ سے پُر زور اپیل ہے کہ بلاک ٹھاکرائی تا کشتواڑ کے تمام جاب کارڈ ہولڈرز کی بقایا اُجرت کو فوری طور پر رلیز کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر کو پیش ہوکر لوگوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔
شرما نے مزید کہا کہ ''لیبر ہی گاؤں کو شہر بناتا ہے اور اگر لیبر نہ ہو تو ڈیولپمنٹ کا ہونا نا ممکن ہے۔''