ETV Bharat / state

Lok Adalat in Kishtwar: کشتواڑ میں لوک عدالت کا انعقاد

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں منعقدہ لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 112 کیسز کی سماعت کی گئی، بیشتر کیسز کو خوش اسلوبی اور فریقین کے باہمی اتفاق کے ساتھ موقع پر ہی حل کیا گیا۔ Kishtwar Lok Adalat

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 3:54 PM IST

Lok Adalat in Kishtwar: کشتواڑ میں لوک عدالت کا انعقاد
Lok Adalat in Kishtwar: کشتواڑ میں لوک عدالت کا انعقاد

کشتواڑ: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ایش پال کوتوال، پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج) کی زیر صدارت قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ لوک عدالت کے دوران تین بینچ قائم کیے گئے تھے جن میں پرنسپل اینڈ سیشن جج اور نوید خورشید دیو- ڈپٹی لیگل ڈیفنس کونسل پر مشتمل ایک بنچ جبکہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سیکریٹری مدثر فاروق سب جج کشتواڑ اور سنویر سنگھ اسسٹنٹ لیگل ڈیفنس کونسل پر مشتمل ایک اور بینچ کے علاوہ تیسرے بنچ میں کرتار سنگھ منصف / چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ سمیت بار ممبران بھی موجود رہے۔ Lok Adalat Held in Kishtwar

کشتواڑ میں لوک عدالت کا انعقاد
کشتواڑ میں لوک عدالت

لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 167 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں 112 کیسز کو خوش اسلوبی اور فریقین کی باہمی رضامندی و اتفاق سے حل کیا گیا۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے لوک عدالت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت کے دوران 167 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں 112 کیسز کا باہمی رضا مندی سے نمٹارہ کیا گیا اور اس دوران بینک ریکوری، منی ریکوری ، ایم ای سی ٹی کیسز میں 71,20,400 رقم ریکور کی گئی۔

مزید پڑھیں: Budgam Lok adalat : بڈگام میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے کیسز شامل کیے گئے تھے جن میں کریمنل، کمپاؤنڈ ایبل، ازدواجی، مینٹی نینس، چیک باؤنس، ریکوری، MACT- قانونی چارہ جوئی پبلک سروس یوٹیلیٹی پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، چک بونس، سیول، لیبر، پی یو ایس میٹرس، ایم اے سی ٹی لٹیگیشن وغیرہ کیسز شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.