ETV Bharat / state

کنتواڑا سڑک پر کام شروع ہونے سے عوام خوش

بلاک ڈیولپمنٹ درابشلہ کے چیئرمین سورج سنگھ پریہار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنتواڑا علاقہ کو سیاسی پارٹیوں نے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور علاقہ میں سڑک رابطہ کو پہنچانے میں 70 سال لگ گئے۔

کنتواڑا سڑک پر کام شروع کرنے پر عوام شادمان

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:33 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ کنتواڑا میں آزادی کے بعد آج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے کاندنی سے اولی سڑک پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بلاک ڈیولپمنٹ درابشلہ کے چیئرمین سورج سنگھ پریہار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنتواڑا علاقہ کو سیاسی پارٹیوں نے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے اور علاقہ میں سڑک رابطہ کو پہنچانے میں 70 سال لگ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین کے انتخابات کے دوران انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ سڑک کو کنتواڑا میں پہنچایا جائے گا اور اس سڑک پر کئی دفعہ پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینیئر سے ملاقات بھی کی۔

بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین سورج سنگھ پریہار اور کنتواڑا کے عوام نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ کیا کہ علاقہ کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.