ETV Bharat / state

کشتواڑ: ساتھی صفائی ملازم کے پیٹے جانے پر صفائی ملازمین کا پولیس کے خلاف احتجاج - صفائی ملازمین

جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بس اسٹینڈ کے نزدیک ساتھی صفائی ملازم کو پیٹے جانے اور پولیس کی جانب سے پٹائی کے خلاف صفائی ملازمین نے غیر معینہ مدت تک دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

کشتواڑ: ساتھی صفائی ملازم کے پیٹے جانے پر صفائی ملازمین کا پولیس کے خلاف احتجاج
کشتواڑ: ساتھی صفائی ملازم کے پیٹے جانے پرصفائی ملازمین کا پولیس کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 12:25 PM IST

Updated : Jul 12, 2021, 12:42 PM IST

کشتواڑ کے بس اسٹینڈ کے نزدیک ایک صفائی ملازم صفائی کررہا تھا کہ بس اسٹینڈ میں دکاندار شفیع سروڑی نامی شخص نے گندگی کو لے کر ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی۔

میونسپل کمیٹی کے نائب صدر رنجیت کوتوال نے کہا کہ کشتواڑ کے بس اسٹینڈ پر صفائی ملازم پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں صفائی ملازم شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔

واقعہ کی خبر سنتے ہی صفائی ملازمین نے سڑک پر احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی، کشمیر میں وفد روانہ کرنے کے حق میں

نائب صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑ، رنجیت کوتوال نے بھی پولیس تھانہ پہنچنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

نائب صدر میونسپلٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے مین گیٹ پر پولیس نے میرے ساتھ بدسلوکی کی۔ صفائی ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے اور کہا کہ جب تک پولیس معافی نہیں مانگے گی اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

Last Updated : Jul 12, 2021, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.