جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے ڈاک بنگلو چوک پر ناکہ لگا کر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والے لوگوں کے درمیان مفت ہیلمٹ تقسیم کرکے 'روڈ سیفٹی' کے حوالے سے بیداری پیدا کی۔ اس دوران ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ نے درجنوں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف چالان بھی کاٹے اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر آپ بغیر ہیلمٹ پہنے کسی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔' Helmet Distributed by Kishtwar Police
- یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا ٹریفک پولیس نے شروع کیا ہیلمٹ بینک
کشتواڑ قصبہ میں ٹریفک جام کے بارے میں ایس ایس پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹریفک کو کافی حد تک قابو کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے کہا کہ 'لوگوں کی شکایت پر کالج کے باہر جو بھی شخص بغیر کسی کام کا کشتواڑ پولیس کو ملتا ہے تو پولیس انہیں گرفتار کرے گی۔ اس دوران ایس ایس پی کشتواڑ کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی راجندر سنگھ، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری بھی موجود رہے۔ SSP Kishtwar on Traffic Rules