ضلع کشتواڑ کی پولیس نے آج شالیمار علاقے میں پانچ لاکھ 74 ہزار روپے کے ساتھ تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ مشیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کشتواڑ کے چند کلو میٹر کی دوری پر شالیمار علاقہ واقعہ ہے، جہاں تین نوجوان لڑکوں نے ایک شخص کو بلایا اور کم قیمت پر سونا دینے کی بات کہی۔
یہ اطلاع پولیس کو بھی ہوئی۔ اس کے بعد جیسے ہی وہ شخص کم قیمت پر سونا لینے مشتبہ لوگوں کے پاس پہنچا ویسے ہی تین لوگوں نے ڈرا دھمکا کر اس سے پیسے لوٹ لیے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹنس میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے والا کھلاڑی
ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمین میں سے ایک ہڈیال کا ہے جس کا نام ساجد اعلی ہے۔ مزمل اور یاسین ڈوڈہ سے ہیں۔ انہوں نے شخص کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر ڈال کر پانچ لاکھ روپے لوٹے۔ اس کے بعد شخص نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اسی وقت ناکا لگایا اور انہیں پکڑ کر حراست میں لیا۔