جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ہڈیال قصبہ کا منی بس اسٹینڈ گذشتہ دس برسوں سے فعال ہے۔ بس اسٹینڈ میں موجود دکانداروں کے مطابق گذشتہ چند مہینوں سے منی بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کرکے انہیں مین بس اسٹینڈ سے روانہ کیا جا رہا ہے جس سے ’’دکانداروں کا کاروبار متاثر ہونے کے علاوہ مسافروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈرائیور یونین کے صدر قوانین اور شیڈول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑیوں کو مرضی کے روٹس پر روانہ کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ منی بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کا کاروبار بے حد متاثر ہوا ہے۔
دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی بار پولیس سمیت متعلقہ محکموں سے شکایت کی تاہم ’’اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔‘‘