ETV Bharat / state

کشتواڑ : ڈرینیج سسٹم خستہ حال - سڑکیں گھروں سے نکلنے والے کوڑے کچرے کی وجہ سے بھر گئی

کشتواڑ قصبے میں ڈرینیج سسٹم کی خستہ حالت ہونے کی وجہ سے برسات کے موسم میں سڑکیں کچرے سے بھر جاتی ہیں، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

kishtwar
kishtwar
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 9:10 PM IST

ضلع کشتواڑ کے سرکوٹ میں بھاری بارش ہونے کی وجہ سے سڑکیں گھروں سے نکلنے والے کوڑے کچرے کی وجہ سے بھر گئی ہیں۔

ڈرینیج سسٹم خستہ حالی میں

سرکوٹ سے پوچھال کی طرف جانے والی سڑک پر گذشتہ شب بھاری بارش ہونے سے کوڑا کچرا سڑک پر پھیل گیا، جس کی وجہ سے سڑک پانی سے بھر گئی۔

وہیں صبح مقامی لوگوں نے بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین کشتواڑ سوریش شرما کو جانکاری دی، جس کے بعد بی ڈی سی نے ایکس سی این پی ایم جی ایس وائی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں سڑک کی صفائی کرانے کی اپیل کی۔

جس کے بعد ایکس سی این پی ایم جی ایس وائی غلام محمد کھانڈے نے موقع پر پہنچ کر سڑک سے کوڑا کچرا ہٹوایا۔

اس دوران بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین نے کہا 'پہلی بار ایسا افسر دیکھنے کو ملا ہے جس نے شکایت کے بعدبہت جلد سڑک کو صاف کرایا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
نوجوانوں کی مشکلات کے حل کے لیے فوج کے اقدامات

وہیں موقع پر موجود ایکس سی این پی ایم جی ایس وائی غلام محمد کھانڈے نے کہا 'لوگوں کو پیش آنی والی کسی بھی طرح کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے ہم 24 گھنٹے تیار رہتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.