ETV Bharat / state

کانگریس لیڈر کا ایس پی او اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کی مانگ - ٹوکیو اولمپک

ضلع کشتواڑ کے سینئر کانگریس لیڈر انجینئر راج کمار بڈیال نے ایس پی او اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔

کانگریس لیڈر کا ایس پی او اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کی مانگ

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 5:31 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر انجینئر راج کمار بڈیال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبران سمیت ایس پی اوز کی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔

کانگریس لیڈر کا ایس پی او اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کی مانگ

بڈیال نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وی ڈی سی اور ایس پی اوز کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سا سلوک کرکے انکی خدمات کو نظر انداز کیا گیا۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے وی ڈی سی ممبران اور ایس پی اوز کی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔

بڈیال نے بتایا کہ 90کی دہائی کے دوران جب عسکریت پسندی عروج پر تھی تو وی ڈی سی ممبران نے قلیل تنخواہوں جبکہ بعض افراد نے بغیر تنخواہ کے پولیس، فوجی اور نیم فوجی دستوں کے شانہ بشانہ عسکریت پسندی کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کے لیے کوئی رحم نہیں: منوج سنہا

انہوں نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹی ممبران کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے انکی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کیا جائے۔

دریں اثنا، بڈیال نے ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.