جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں عالمی یوم یوگ کے موقع پر مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں، فوج کی جانب سے سب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی، چنگام میں منعقد کی گئی اس تقریب میں مختلف اسکولوں سے طلبہ نے حصہ لیا اور ساتھ ہی گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی یوگا سے اپنے دن کی شروعات کی۔
لوگوں نے کہا ''کورونا وائرس کے دوران ذہنی تناو سے بچنے کے لیے یوگا ضروری ہے۔ یوگا کرنے سے جسم میں قوت برداشت اور قوت ہاضمہ اور حرکت قلب میں بہتری آتی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے:
International Yoga Day: عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
وہیں دوسری جانب کشتواڑ انتظامیہ کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر یوم یوگ منایا گیا۔ اس کے علاوہ اکھل بھارتیہ ودیارتھیہ پریشد کے ارکان نے بھی انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا۔