ETV Bharat / state

آزادی کے بعد پہلی بار یہ گاؤں بجلی گرڈ سے منسلک ہوئے - سب ڈویژن چھترو

چار علاقے جو گرڈ کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں ان میں ضلع کشتواڑ کے پہاڑی سب ڈویژن چھترو کے پتگام، بنگام ، چناب ڈینڈو اور واٹسر شامل ہیں۔ یہ دور دراز پہاڑی علاقے ہیں اور یہاں سردیوں کے دوران شدید برف باری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ عملی طور پر ناقابل رسائی ہوتے ہیں۔

آزادی کے بعد پہلی بار یہ گاؤں بجلی گرڈ سے منسلک

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:09 AM IST

جموں و کشمیر کے ہر کونے تک بجلی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ، محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نے حال ہی میں ضلع کشتواڑ کے مزید چار علاقوں کو کامیابی کے ساتھ بجلی گرڈ سے منسلک کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے مقامی باشندوں کی موجودگی میں ان دیہات میں بجلی فراہم کرنے کے نظام کا باقاعدہ اغاز کیا۔ اگرچہ ان علاقوں کو محکمہ کے ذریعہ فراہم کردہ ڈی جی سیٹوں سے محدود بجلی مل رہی تھی لیکن ان کے گرڈ سے منسلک ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ان بستیوں کو صحیح معنوں میں بجلی فراہم کی جائے گی۔

چار علاقیں جو گرڈ کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں ان میں ضلع کشتواڑ کے پہاڑی سب ڈویژن چھترو کے پتگام، بنگام ، چناب ڈینڈو اور واٹسر شامل ہیں۔ یہ دور دراز پہاڑی علاقیں ہیں اور یہاں سردیوں کے دوران شدید برف باری ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ عملی طور پر ناقابل رسائی ہوتے ہیں۔

اجے نام کے ایک طالب علم نے کہا 'ہم مرکز، نیز جموں و کشمیر حکومت اور خاص طور پر بجلی کے محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پہلے ہم ڈی جی سیٹ پر انحصار کرتے تھے جو حکومت نے انسٹال کیا تھا لیکن اب ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پاس بجلی کی باقاعدہ نظام ہے۔'

بنگام کے ایک اور مقامی شہری نے بھی اپنے گاؤں کو گرڈ سے منسلک کرنے کی کوششوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا 'ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا گاؤں اب بجلی کی فراہمی حاصل کر رہا ہے، اب ہمارے بچے بجلی کی دستیابی سے آسانی سے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔'

چاروں بستیوں کے بجلی کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ، محکمہ بجلی کو بجلی کا نیا انفراسٹرکچر بنانا تھا۔ ہر بستی میں 25 کے وی اے صلاحیت کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر، تقریباً 13.5 کلومیٹر ایچ ٹی لائن اور 3.3 کلومیٹر ایل ٹی لائن پر لگ بھگ 60.32 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.