کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ میں آج ایک عورت کو اچانک درد شروع ہو گیا اور اس کو سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی۔
اس دوران وہاں موجود لوگوں نے فوج کے جوانوں سے مدد مانگی اور جوانوں نے اسی وقت آکسیجن پہنچایا اور اس کی جان بچائی۔
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں پانچ روزہ لاک ڈاؤن
اس دوران علاقہ کے لوگوں نے انڈین آرمی 11 راشٹریہ رائفلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی مصیبت کے وقت ہمیشہ دور دراز علاقہ کے لوگوں کی مدد کرتی ہے اور دور دراز علاقہ میں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے سہولت فراہم نہیں ہوتی پر آرمی ہماری پریشانی کو دور کرنے میں دن رات تیار رہتے ہیں۔