کشتواڑ: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ناکہ بندی کرکے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے۔ بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اے آر ٹی او نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر چل رہی گاڑیوں کو محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اس کے علاوہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے مسافرین سے زیادہ کرایہ وصول کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی Checking Vehicles in Kishtwar۔
اے آر ٹی او Assistant Regional Transport Officer کشتواڑ رمیش سومترا نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور طے کرایہ ہی مسافروں سے وصول کریں۔
مزید پڑھیں: