ضلع کشتواڑ کے مشہور پینٹر ڈی ڈی فاروق گذشتہ پچیس برسوں سے پینٹنگ کا کام کر رہے ہیں اور آج بھی اپنے پیشے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی ڈی فاروق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا '22 برس کی عمر میں پینٹنگ کا کام شروع کیا تھا اور اس کے بعد جے پی کمپنی میں کئی سال کام کام کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر میں کام شروع کیا'۔
انہوں نے کہا 'کشتواڑ کے کئی بے روزگار نوجوانوں کو میں نے پینٹنگ کا کام سکھایا ہے اور آج وہ پینٹنگ کے ذریعے ہی اپنا گھر کا خرچ چلا رہے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
منوج سنہا نے فاروق عبداللہ کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی
انہوں نے مزید کہا 'حال ہی میں حکومت نے سرکاری اسکولوں کے بورڈ پر قومی پرچم پینٹ کرنے کی ہدایت دی ہے، اس سے بچوں میں بھارت کے تئیں محبت میں اضافہ ہو گا'۔