ETV Bharat / state

Militants Hideout Busted کشتواڑ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند کی کمین گاہ کا پردہ فاش - عسکریت پسند جہانگیر سروری کی کمین گاہ تباہ

سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اس کو تباہ کیا ہے۔

HM Militant Jhangir Saroori's Hideout Busted: Police
کشتواڑ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند کی کمین گاہ کا پردہ فاش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 4:55 PM IST

جموں: سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اس کو تباہ کیا ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں مصدقہ اطلاعات تھیں کہ بھادت سرور کے پری باغ علاقے میں عسکریت پسند جہانگیر سروری کی نقل و حمل ہوئی ہے اور وہ اس علاقے میں رکا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوج کی 26 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین کی مدد سے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران دو ٹھکانے مل گئے جن میں سے ایک اس کی سابقہ کمین گاہ تھی جس میں کچھ بھی نہیں تھا۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ دوسری جگہ جو کمیں گاہ تھی وہاں سے کچھ کمبل، کھانے پینے وغیرہ جیسی چیزیں برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے لئے کچھ مشکوک افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: Encounter Breaks out in Reasi ریاسی انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی، آپریشن ہنوز جاری

واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف عسکری کارروائیں کے دوران 71افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ ماہ - اگست - کے دوران گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں آٹھ عسکریت پسند، تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.