کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مین ٹائون سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں کے کنارے گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے مقامی باشندوں، راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں خصوصاً شیتلا نگر کی سڑکوں پر مقامی باشندوں کی جانب سے گندگی انڈیل دی جاتی ہے جس سے عوام کو مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔Piles of Dirt Along Roads in Kishtwar
بعض سرکاری دفتار، جن میں ٹی ایس او آفس بھی شامل ہے، کے باہر بھی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں جس سے ضلع میں صاف صفائی خصوصاً سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی نظام کو بہتر بنانے کے انتظامیہ کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے وقت پر گندگی کو نہ اٹھائے جانے اور عوامی مقامات پر کوڑے دان نصب نہ کیے جانے سے صفائی نظام ابتر ہو چکا ہے۔
ایک مقامی سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سمیت کشتواڑ میونسپلٹی قصبہ جات اور مضافاتی علاقوں سے وقت پر گندگے کو اٹھا کر سائنسی بنیادوں پر ٹھکانہ لگائے جانے کی گزارش کی تھی۔ مقامی باشندوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جگہ جگہ کوڑے دان نصب کرنے کی گزارشات کو بھی ’’ڈسٹ بن‘‘ میں ڈال دیا گیا۔