ETV Bharat / state

Teachers Suspend in Kishtwar کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

ضلع کشتواڑ میں تین اور ناگسینی میں دو اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ناگسینی کے ڈی ڈی سی کی شکایت پر کی گئی ہے۔ action on Teachers in Kishtwar

کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل
کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل
author img

By

Published : May 31, 2023, 3:38 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پادائش میں پانچ اساتذہ کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق گورنمٹ مڈل اسکول کھلسن بھاٹہ میں مسلسل دوسرے روز بھی غیر حاضر رہنے کی پادائش میں پانچ اساتذہ کو معطل کیا گیا۔ تحصیلدار کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسکول کا جائزہ لینے کے دوران کوئی بھی استاد حاضر نہیں تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار کی جانب سے رپورٹ فراہم کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے پانچ اساتذہ کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ انکوائری کی خاطر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جنہیں پندرہ روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

وہیں اتراکھنڈ میں اساتذہ ایک بار پھر لاپرواہی کے معاملے میں بحث میں ہیں۔ معاملہ چمپاوت ضلع کے پورناگیری دھام علاقے کے کوٹکندری گورنمنٹ جونیئر ہائی اسکول کا ہے۔ اس اسکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت تین اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایلیمنٹری ایجوکیشن) ڈاکٹر اے ایس گنسائی نے معطلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔دراصل اس پورے معاملے میں تینوں اساتذہ اچانک معائنہ کے دوران اسکول سے غائب پائے گئے۔ شکایت پر سی آئی او آر سی پروہت اور بی ای او چمپاوت بھرت جوشی نے 13 مئی کو جونیئر ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Govt Teachers Suspended: پلوامہ میں دو گورنمنٹ ٹیچرز معطل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.