ETV Bharat / state

Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چھاترو میں درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 8 افراد ہلاک جب کہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Eight died In Kishtwar Road Accident

کشتواڑ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
کشتواڑ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 4:44 PM IST

Updated : Aug 30, 2022, 10:01 PM IST

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ایک ٹا ٹا سومو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے۔ منگل کی سہ پہر کو کشتواڑ کے بوندا چھاترو علاقے میں ٹا ٹا سومو زیر نمبر JK17-9117 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 12افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے آٹھ مسافروں کو مردہ قرار دیا ایس ایس پی کشتواڑ شفقت بٹ نے حادثے کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے آٹھ مسافروں کو مردہ قرار دیا۔

کشتواڑ میں سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

انہوں نے مہلوکین کی شناخت 16سالہ نصرتہ بانو، 25 سالہ شریف حسین، 25 سالہ فرید احمد، 28 سالہ محمد اکبر، 25 سالہ فرید حسین، 35 سالہ بشیر احمد 25 سالہ نذیر احمد اور 35 سالہ نور حسین کے بطور کی۔ زخمیوں کی پہچان 25 سالہ منظور احمد 45 سالہ خاتون بیگم اور 30 سالہ حسین ساکنان بوندا کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں غلام نبی آزاد، غلام محمد سروی کے علاوہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ ، اپنی پارٹی چیف الطاف بخاری نے بھی کشتواڑ میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2022, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.