کشتواڑ: کشتواڑ کے بھوپ نگر گورنمنٹ مڈل اسکول میں فٹ انڈیا کھیل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام اسکول کے ہیڈ ماسٹر وجے مالا کی زیر صدارت میں کیا گیا۔ اس دوران ہیڈ ماسٹر وجے مالا نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفسر کشتواڑ سودرشن شرما کی ہدایت پر فٹ انڈیا کھیل تمام سکولوں کے ساتھ ساتھ بھوپ نگر میں بھی منایا جا رہا ہے۔ پروگرام میں لیکچرار پردیپ کول موجود رہے۔ پردیپ کول فٹ انڈیا مومنٹ کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ہیں۔ Fit India Program in Kishtwar
مزید پڑھیں:
ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں روی شنکر شرما، ایس پی ڈی سماگرہ سکھشا ابھیان اور چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سودرشن کمار شرما کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اس طرح کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔