جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں گزشتہ شب پولیس نے ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت سے آٹھ ڈیٹو نیٹرز اور تار بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے کشتواڑ کے داچھن علاقے میں اتوار کی شب ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت پر رکھے گئے ایک بیگ سے Detonators Recovered in Kishtwar آٹھ ڈیٹونیٹر اور تار بر آمد کیے۔
انہوں نے بتایا کہ بھاندر کوٹ کے نزدیک فوجی چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی چھت پر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا جس کی تلا شی کے دوران یہ سامان بر آمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : Kishtwar Police: کشتواڑ پولیس کی جانب سے رات میں گاڑیوں کی چیکنگ
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی کو مسافروں سمیت پولیس تھانہ کشتواڑ پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حقائق کو سامنے لانے کے لئے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔