ETV Bharat / state

Earthquake: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.2 ریکارڈ ہوئی ہے۔

Earthquake
زلزلے کے ہلکے جھٹکے
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 12:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.2 ریکارڈ ہوئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 2 بجے 31 منٹ پر کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کی گہرائی کل پانچ میٹر تھی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک چوتھے اور پانچویں زون میں آتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.