پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پیر کو محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے محکمہ جل شکتی اور گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
عارضی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انکی رکی پڑی اجرتوں کو فوری طور واگزار کرنے کے علاوہ انکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، وہیں انہوں نے نوکریوں کی مستقلی کی بھی مانگ کی۔
یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے دہائیوں سے محکمہ میں رات دن کام کرتے آ رہے ہیں، تاہم ابھی تک نہ انکی اجرتوں میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں مستقل نوکری فراہم کی گئی۔
عارضی ملازمین نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے انکے مطالبات فوری طور پورا کرنے کی مانگ کی۔