کشتواڑ رام مندر کے مہاتما کا کہنا ہے یہ مندر پانچ سو سال پرانا ہے اور اس مندر کو اب ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے تمام سناتن دھرم کے لوگ مل کر اس مندر کو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی مندر انتظامیہ کمیٹی کے پاس دو لاکھ روپے موجود ہے اور بقیہ رقم لوگوں سے چندہ کی جائے گی-
مزید پڑھیں:بارہمولہ: مندر کی افتتاحی تقاریب میں مسلم و سکھ بھی ہوئے شامل
کشتواڑ میں رام مندر کا بھومی پوجن سناتن دھرم سبھا کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر کشتواڑ کے تمام مندروں کے پجاری موجود رہے۔ اس موقع پر بھومی پوجن ہون اور بھجن کیرتن کیا گیا جس میں کشتواڑ کے متعدد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔